اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے سربراہ سید عباس عراقچی نے جمعہ کے روز کہا کہ آج ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مشترکہ کمیشن نے ایک امریکی کمپنی کے ساتھ بھاری پانی کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ سید عباس عراقچی نے کہ جو مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل شروع ہونے کے بعد ایران اور گروپ پانچ جمع کے مشترکہ کمیشن کے پہلے اجلاس کے اختتام پر بات چیت کر رہے تھے، اس بات پر زور دیا کہ اراک ایٹمی پلانٹ کے بتیس ٹن بھاری پانی کی فروخت کے معاہدے کے لیے تین ماہ تک مذاکرات جاری رہے اور آخرکار آج اس پر دستخط ہو گئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں بھی بعض ملکوں نے معاہدوں کے بارے میں مذاکرات کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مشترکہ کمیشن کا پہلا اجلاس جمعہ کے روز ویانا میں ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی ڈپٹی کوآرڈینیٹر ہیلگا اشمید کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں ایران کے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد، پابندیوں کے خاتمے اور اس راستے میں موجود رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔
۔۔۔۔۔
/169